پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول دونوں مہنگے ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 40 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تاہم حکومت قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی پر غور کر سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ قیمتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔ اسی تناظر میں 18 جولائی سے نافذ ہونے والے نئے نرخوں میں ڈیزل اور پیٹرول دونوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی کوششوں کو روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

ایران کا جوابی وار: بحرین، کویت میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

علاوہ ازیں نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض عناصر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو فوری نگرانی بڑھانے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Back to top button