ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اگست کےدوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25 روپے ریکارڈکی گئی جو جولائی کےمقابلے میں 5 فیصد اور گزشتہ سال اگست کےمقابلے میں 34.61 فیصد کم ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45 روپے اور گزشتہ سال اگست میں 2823.53 روپے تھی۔

گندم امپورٹ کا300ارب کا سیکنڈل،آڈیٹرجنرل نےتحقیقات شروع کردیں

اعداد و شمار کےمطابق ماہ اگست میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کےتھیلے کی اوسط قیمت 1928.74 روپے، راولپنڈی 1919.59 روپے،گوجرانوالہ 1772.40 روپے، سیالکوٹ 1811.55 روپے،لاہور 1755.62 روپے، فیصل آباد 1621.93  روپے ریکارڈ کی گئی۔  سرگودھا 1865.45 روپے، ملتان 1694.37 روپے، بہاولپور 1830.99 روپے،کراچی 1994.82 روپے، حیدرآباد1997.79 روپے،سکھر 1775.30 روپے۔

Back to top button