سندھ، پنجاب کشیدگی : صدر زرداری نے محسن نقوی کو طلب کرلیا

 

 

 

سندھ اور پنجاب حکومتوں کے مابین حالیہ کشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں کراچی طلب کرلیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کرلیا تاکہ صورت حال کا جائزہ لےکر تناؤ کم کرنے کےلیے اقدامات پر مشاورت کی جاسکے۔

ذرائع کےمطابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے مابین کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب بیانات کی لڑائی نے سیاسی اختلافات کو کھلے جھگڑے میں بدل دیا۔ابتدا میں معاملہ دونوں صوبوں کی کارکردگی کے تقابلی بیانات تک محدود تھا،تاہم اب یہ تنازع وفاقی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں پر مناظرے کا چیلنج دیا تھا، جسے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قبول کرلیا تھا ۔

 

Back to top button