گلوکارہ صنم ماروی کا چوتھی شادی کااعتراف

گلوکارہ صنم ماوری نے طلاق کے بعد چوتھی شادی کرنے کااعتراف کرلیا۔

گلوکارہ صنم جاوید نے کہا کہ میں اپنے شوہرکےساتھ بہت خوش ہوں۔پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوئے۔

صنم جاوید نے کہا کہ میرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اُس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختارہوئی۔جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

دیپیکا پڈکون ”بیٹی“کی ماں بن گئیں

گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر میں نے شوہر سے خلع لی۔لع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا لیکن پھر میں نے بچوں کی خاطر کیس سے دستبرداری کی ۔اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہے۔

Back to top button