سراج الحق کا 19نومبر کو لاہورمیں ملین مارچ کااعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگلا ملین مارچ 19 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔غزہ میں اسکول اور اسپتال نشانہ بنائے جارہے ہیں، جب تک ظلم ختم نہیں ہوتا، اسرائیل کی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا بھر کے باضمیر مسلمانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اہل فلسطین کی حمایت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے مسلمان حکمرانوں نے امریکا کی طرف دیکھنا شروع کیا، حکمرانوں کا کام غزہ دوائی یا کھانا پہنچانا نہیں بلکہ اُن کا کام وہاں کے عوام کو بچانا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمارے مسلمانوں حکمرانوں نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی، چند دنوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیے کے صدر نے اسرائیل کو زبردست پیغام دیا، امریکا کی

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی ہر خواہش پوری کردی گئی

سپورٹ کے باوجود حماس نے ان کے غرور کو خاک میں ملایا۔

Back to top button