موسم سرما کے آغاز پر اُداسی چھانے کی وجوہات کیا ہیں؟

موسم سرما کے آغاز پر لوگوں کی اکثریت اُداسی کا شکار رہتی ہے، طبعیت میں بوجھل پن، چڑ چڑا ہو جانا معمول بن جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کوئی کیفیت نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جس کو سیزنل ایفیکٹو ڈس آرڈر (SAD) کہا جاتا ہے جو ذہنی دباؤ کی ایک قسم ہے۔جب موسم بدلتا ہے، شامیں جلدی اور راتیں مزید گہری ہونے لگیں تو جانے کیوں ایک عجیب سی اداسی چھانے لگتی ہے۔ عام طور پر اداسی کی وجوہات کا ہمیں علم ہوتا ہے مگر موسم کے بدلنے کے ساتھ ہی دل و دماغ پر چھا جانے والی اداسی کی وجہ خدا جانے کیوں سمجھ ہی نہیں آتی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اداسی کی بھی ایک سائنسی وجہ ہے جسے سیزنل ایفیکٹو ڈس آرڈر (SAD) کہا جاتا ہے جو ذہنی دباؤ کی ایک قسم ہے، یہ عارضہ موسموں کے ساتھ آتا جاتا رہتا ہے مگر موسم سرما میں اس عارضے کی علامات اور اثرات نمایاں نظر آتے ہیں۔اس کی علامات میں موڈ خراب رہنا، روزمرہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی نہ رہنا، چڑچڑا اور خالی پن، تھکاوٹ، دن کے وقت نیند محسوس ہونا، دیر تک سوتے رہنا اور صبح اٹھنے کو دل نہ کرنا، کاربو ہائیڈریٹس والی غذائیں کھانے کا دل کرنا، وزن بڑھ جانا، کسی کام کو توجہ سے نہ کرنا اور جنسی خواہش میں کمی واقع ہونا شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے آپ ان علامات پر قابو پاسکتے ہیں، موسم سرما میں جن دنوں راتیں طویل ہوں، ان دنوں آپ ڈارک چاکلیٹ کھا کر اپنی اُداسی کو ختم کر سکتے ہیں، ڈارک چاکلیٹ میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو انسان میں توانائی پیدا کر کے اسے تھکاوٹ سے بچاتی ہے، کیلا ایک مزیدار پھل ہے، اس میں بھی میگنیشیم کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، کیلا کھا کر بھی آپ خود کو SAD ہونے سے بچا سکتے ہیں۔زیادہ چکنائی یا اومیگا 3 سے بھرپور مچھلی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں ایک غذائی عنصر کرییٹن پایا جاتا ہے جو دماغ کو طاقت بخشتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ اس مچھلی کو کھانے سے بھی آپ خود کو توانا اور خوش محسوس کرتے ہیں۔ایواکاڈو ایک بہترین پھل ہے جس میں شوگر کم اور فائبر اور میگنیشیم زیادہ پایا جاتا ہے یعنی اس پھل کے کھانے سے آپ خود کو توانا، ہشاش بشاش اور خوش محسوس کرتے ہیں، گری دار میوے مثلاً بادام، اخروٹ، پستہ، مونگ پھلی وغیرہ میں بھی شوگر کم اور میگنیشیم زیادہ پایا جاتا ہے، موسم سرما میں ان کا استعمال کرنے سے آپ ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ اداسی کو بھی خود سے کر سکتے ہیں۔
