ایک ملک میں انصاف کے دو معیار نہیں چل سکتے، اتحادی جماعتوں کا اعلامیہ

حکومت اور اتحادی جماعتوں نے ایک ملک میں عدلیہ کے دو معیار قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ قومی سلامتی اداروں کیخلاف زہر اگلنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا سیاسی اور قومی امور پر کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، شرکاء نے عمران خان کے خلاف دو ٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دے دی۔میں ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے ذمہ داران نے بھی مشاورتی عمل میں شرکت کی، سی سی پی او لاہور نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء نے عمران خان سے متعلق دو ٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور ہوا، جبکہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی زیر غور آئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء نے رائے دی کہ حکومتی رٹ کی عملداری کیلئے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، قانون سب کیلئے برابر ہے تو عمران خان بالاتر کیوں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شر پسندی سے باز نہ آنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے سیکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا عندیہ دیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس کو لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد  کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انتشار پھیلانے والے کارکن دیہاڑی پر بلائے گئے تھے، جبکہ شرکاء کو گرفتار افراد کے دوران تفتیش اہم انکشافات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز  سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

اداکارہ عروہ حسین، ہدایتکار ندیم بیگ پر برہم کیوں؟

Related Articles

Back to top button