عمران نے اداکاری میں بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ نہیں آتیں، ایک واقعے کو لے کر جھوٹ گھڑا جا رہا ہے، حادثات کا سہارا لے کرقوم کو اضطراب کا شکار کیا جارہا ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ہم لوگ خطے میں تمام ممالک میں معاشی طور پر پیچھے رہ گئے،اندھے لوگوں نے آنکھیں بند کرکے عمران خان کے جھوٹ کو قبول کیا، آج اس نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ہے، عمران خان کو گولی لگنے کی پہلی خبر آئی تو ہم نے بھی مذمت کی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں سامنے آتی گئیں، گولی ایک لگی ہے دو لگی چار لگی یا ٹکڑے لگے، ہم نے بم کے ٹکڑے سنے گولی کے ٹکڑے پہلے بار سنے ہیں۔

عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

انہوں نے کہاہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں؟ حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر؟ ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا جو ملک کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے، عمران خان نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح کی ڈرامے بازیاں سمجھ نہیں آتیں، پہلی بار پتا لگا کہ پنڈلی میں بھی شہ رگ ہوتی ہے، کیا ڈرامے ہیں، ڈاکٹروں کے اپنے بیانات میں تضاد ہیں، 5 سے 6 دنوں میں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچے، جب گولی لگتی ہے تو اتنی تیز دوڑتے ہیں کہ ایک گھنٹے میں لاہور پہنچ گئے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا، پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل ڈاکومنٹس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق انکا کہنا تھا لانگ مارچ ناکام ہوگیا، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے، حکومت ڈٹ جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے، یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے۔

Related Articles

Back to top button