پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 8 کے دلچسپ میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کر دیا، ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

گزشتہ سال بلغاریہ نے بھی سربیا کے خلاف 243 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب 244 رنز کا ہے۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں 244 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

یہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ہدف کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے، دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے زلمی کیخلاف ہی 241 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔

اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، آج کی جیت کے ساتھ ملتان کے مجموعی پوائنٹس 10 ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز اپنا آخری لیگ میچ کل ہفتے کو کیخلاف کھیلے گا۔

سائنسدانوں کا 2030 تک گاڑیوں کو بیکنگ پائوڈر سے چلانے کا دعویٰ

Back to top button