نوازشریف چوتھی باروزیراعظم بنیں،میں سپاہی بن کر خدمت کرونگا

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا۔جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بار مؤخر کرایا کیونکہ میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اس لیے اجلاس بلانا پڑا، یہ پگ جو آج میرے سر پر پہنائی گئی ہے یہ نواز شریف کی امانت ہے اور جب نواز شریف آئیں گے تو پارٹی صدارت ان کے حوالے کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا معمار ہے، دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا، میرا ایمان ہے پاکستان کی قسمت نواز شریف بدلے گا۔
سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات کا آغاز
رہنے کا کوئی حق نہیں۔
