چین کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فناننگ کی منظوری دے دی گئی ہے، فنانسنگ کی منظوری چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری کی اطلاع دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔
