نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

 نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی  بھی شریک ہیں جب کہ مختلف ممالک کے سفیر وں نے شرکت کی ۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح

اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم کیسے بنے؟

افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

Back to top button