اٹارنی جنرل نےECP کوصوبائی الیکشن پررائے سے آگاہ کر دیا

اٹارنی جنرل  آف پاکستان شہزاد عطا الٰہی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو آئینی رائے دیدی۔

الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول دے تو 27اپریل سے پہلے الیکشن ناممکن ہیں۔ صدر مملکت کی دی گئی تاریخ پر90روز میں انتخابات کرانا ناقابلِ عمل ہے۔

بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف گورنرز کو ہے۔ آئین میں صدرمملکت کوصوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئینی وقانونی ماہرین سے تحریری طور پر رائے مانگ لی۔ تحریری طور پررائے ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس کل پھر ہوگا جس میں صدر مملکت کے اعلان پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔

وزیر اعظم نے200 ارب کا وفاقی بچت پلان دے دیا

Related Articles

Back to top button