پی ٹی آئی کی ریلی کی تاریاں مکمل، روٹ پر سکول، بازار بند کرنے کا حکم

لاہور میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلیاں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ روٹ پر موجود سکولوں، کالجز، اور بازاروں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام اسکولز، کالجز، دکانیں اور مارکیٹس دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔
کمشنر لاہور کی جانب سے سیکرٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو مشروط ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔
