سانس لینے میں دشواری پرشہباز گل جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں زیر حراست سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی۔

اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت ناساز اور انہیں دوبارہ سانس لینے میں دشواری، سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں پمز سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر شہباز گل کی صحت کا جائزہ لیا۔

بھارت سے سستا پیازاورٹماٹر کیوں نہیں آنے دیا جارہا؟

باخبر ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کو ادویات تجویز کرکے پابندی سے دوا لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ شہباز گل سے ان کے بھائی محمد یاسین اورسسراسد اعجازنے ملاقات بھی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button