قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023 منظور کرلیا

قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 68 ارکان موجود تھے جبکہ اجلاس کے کورم کے لیے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ضمنی مالیاتی بل 2023  کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا تو سائرہ بانو اور عبدالاکبر چترالی کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل میں ترامیم پیش کردی گئیں جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترامیم کی مخالفت کردی۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منی بجٹ میں شادی تک پر ٹیکس لگادیا گیا جبکہ شادی سنت نبویؐ ہے اسے آسان بنانا آئین کا تقاضا ہے، شادی پر ٹیکس تو بھارت نے بھی نہیں لگایا۔

دوران تقریر عبدالاکبر چترالی آب دیدہ ہوگئے اور کہا کہ سچ یہ ہے کہ اسحق ڈار، اسپیکر اور ارکان سب مل کر غریب کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔

عمران کے سازشی امریکی سائفر کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Related Articles

Back to top button