پولیس زمان پارک کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، فائرنگ کی بھی اطلاعات

لاہور پولیس کے زمان پارک کے خلاف آپریشن میں سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ زمان پارک کے باہر لگی تجاوزات کو بھی گرا دیا گیا ہے ، پولیس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی، فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پولسی نے کرین کے زریعے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کا دروازہ توڑا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں زمان پارک سے اسلام آباد روانگی کے بعد لاہور پولیس نے زمان پارک میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔کرین کی مدد سے عمران خان کے گھر کادروازہ بھی توڑ دیاگیا۔پولیس نے 13سے زائدتحریک انصاف کے کارکنوں کوگرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گیٹ کے اندر سے فائرنگ کانشانہ بنایاگیاتھا۔گرینڈآپریشن میں اینٹی رائٹ فورس کے ایک ہزار سے زائداہلکارشریک ہیں۔واٹرکینن،کیمپ ہٹانے کیلئے کرینیں بھی آپریشن میں استعمال کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام نے زمان پارک آنے والے راستے چاروں اطراف سے سیل کردیئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ میں پیشی پراسلام آباد جارہا ہوں پولیس نے میرے
گھرپرحملہ کردیا ہے۔زمان پارک کے گھر پراہلیہ بشریٰ بی بی اکیلی ہیں۔یہ سب کس قانون کے تحت کیاگیا۔