ذیابیطس کی جلدتشخیص کرنےوالاسمارٹ فون ٹیسٹ تیار

ماہرین نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو 10 منٹ سے کم وقت میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تشخیص کر سکتا ہے۔

کمبریا اور انگلینڈ کے شمال مشرق میں موجود این ایچ ایس ٹرسٹ وہ پہلے ادارے ہیں جنہوں نے ڈائبیٹیز ہیلتھ چیک ایپ تک مریضوں کو رسائی دی ہے جبکہ ملکی سطح پر اس ایپ کو اس سال کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔

ایپ بنانے والی کمپنی کے مطابق یہ ٹیسٹ این ایچ ایس کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہونے سے بچائے گا۔

یہ نیا ٹیسٹ اس دائمی بیماری کے علاج میں انقلابی تبدیلیاں برپا کرے گا جن پر سالانہ این ایچ ایس کے 8.8 ارب پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او استیو روئسٹ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کی اسکریننگ کچھ ایسا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

Back to top button