خاتون نے 360 ٹائیاں پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کینیڈا کے صوبہ کیوبیک سے تعلق رکھنے والی سیاستدان مروہ رزقی نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے بیک وقت 360 ٹائیاں پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
یہ منفرد ریکارڈ مونٹریال، کیوبیک میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران قائم ہوا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے ڈیوڈ ایپریسیڈو کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں 330 ٹائیاں پہن رکھی تھیں۔
مروہ رزقی نے بتایا کہ انہوں نے یہ چیلنج اس مقصد کے لیے قبول کیا کہ خواتین بھی مردوں کی طرح اس قسم کے چیلنجز میں حصہ لے سکتی ہیں اور کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔
ریکارڈ قائم کرنے کے دوران تمام ٹائیاں پہلے سے باندھی گئی تھیں، اور انہیں پہننے میں تقریباً 48 منٹ لگے۔ پہلے 330 ٹائیاں پہن کر پرانا ریکارڈ برابر کیا گیا اور پھر مزید 30 ٹائیاں پہن کر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔
آخر میں 360 ٹائیاں پہننے کے بعد مروہ رزقی کا چہرہ تقریباً ٹائیوں میں چھپ گیا، اور حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر اس کامیابی کا جشن منایا۔
