اداکارہ صوفیہ مرزا پیسے لے کر ڈانس کیے بغیر غائب ہو گئیں

معروف اداکارہ اور ماڈل صوفیہ مرزا پر شادی کی محفل میں رقص کے لیے لاکھوں روپے بٹور کر غائب ہو جانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سکھر کے مقامی رہائشی ثنا اللہ مہیسر نے صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کی منیجر مائرہ خرم پر فراڈ کا کیس درج کروایا ہے۔ کیس کی تفتیش کے لیے آئی جی سندھ سے اجازت ملنے پر سکھر پولیس کی ٹیم ایک اے ایس آئی کی قیادت میں پنجاب روانہ ہوگی، دو لیڈی کانسٹیبلز بھی ٹیم کا حصہ ہونگی۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ثنااللہ مہیسر کا مؤقف ہے کہ صوفیہ مرزا نے شادی پر ایک رات رقص کے لیے 15 لاکھ روپے طلب کئے تھے، چنانچہ اسے 10 لاکھ روپے ایڈوانس دیے گئے، مدعی کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر صوفیہ اور مریم مرزا کی ڈانس پرفارمنس دیکھ کر انھیں بُک کیا تھا، اسکا کہنا یے کہ ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے گواہ بھی موجود ہیں۔ مگر اس کے باوجود شادی والے دن صوفیہ مرزا کا گروپ ڈانس کرنے نہیں پہنچا اور نہ ہی فون کرنے پر کالز کا جواب دیا گیا۔

ثنااللہ مہیسرکا کہنا ہے کہ جب اس نے صوفیہ مرزا سے اپنی ایڈوانس رقم حاصل کرنے کی کوشش کی تو ایک نامعلوم خاتون اور پانچ افراد نے اسلحہ تان کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ آئندہ رقم کا مطالبہ نہ کرنا۔تاہم دوسری جانب سے صوفیہ مرزا کی مینیجر مائرہ خرم کا کہنا یے کہ وہ طبعیت خراب ہونے کے سبب شادی پر نہ پہنچ سکی تھیں اور ان بارے شادی کے منتظمین کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ صوفیہ مرزا نے کسی کو دھمکیاں دینے کیلئے نہیں بھیجا۔ لیکن جب دس لاکھ روپے ایڈوانس کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں اور اس بارے صوفیہ مرزا ہیںجواب دے سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ صوفیہ مرزا کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے، وہ حالیہ برسوں میں کئی تنازعات میں ملوث رہی ہیں۔ صوفیہ مرزا پر 2007 میں دبئی میں اپنے شوہر کو چاقو سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی سامنے آیا تھا۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے میں صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا کیس چل رہا ہے ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ایسٹس ریکوری یونٹ کے سابق سربراہ شہزاد اکبر کے دور میں روک دیا گیا تھا اور پھر یہ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ دونوں نے دوستی کر لی ہے۔ اسی دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوفیہ مرزا نے شہزاد اکبر کے ذریعے اپنے سابقہ شوہر عمر فاروق ظہور کے خلاف کئی مقدمات درج کروا دیے تھے جنہیں پچھلے دنوں ختم کیا گیا یے۔ عمر فاروق ظہور وہ شخص ہیں جنہوں نے عمران خان کو سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے قیمتی گھڑی خریدی تھی۔

مہوش حیات لالی ووڈ کی سیکسی کوئین کیوں کہلاتی ہیں؟

Back to top button