ثنا مرزا نے ٹینس کا میدان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

معروف پاکستانی کرکٹر اور بھارت کی بین الاقوامی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بالآخر کھیل کے میدان سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر بحث ثانیہ مرزا نے دنیائے ٹینس کو خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اگلے ماہ دوبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔

یاد رہے کیا آپ نے شاندار کیریئر کے دوران ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹلز جیتے۔ اس ماہ وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں حصہ لیں گی، انہوں نے سال 2016 میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ثانیہ مرزا نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن فائنلز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہچھکے برس ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچ جاتے لیکن میں انجری کا شکار ہوگئی اور مجھے یو ایس اوپن سمیت دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوشش ہے کہ میں دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلوں اور پھر ریٹائر ہو جاؤں۔

یاد رہے کہ 36 سالہ ثانیہ مرزا نے سال 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی خاتون ہیں اور نہیں چاہتیں کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ میں اب 36 سال کی ہو چکی ہوں اور مجھے آرام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کی یہی وجہ ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے اندر اب اتنی ہمت نہیں ہے کہ میں مزید کھیل جاری رکھ سکوں۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں اور میری ترجیح اب یہ ہے کہ میں خود کو آرام دوں اپنے خاندان کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں۔ ٹینس سٹار نے سال 2005 میں جب اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں کامیابی حاصل کی تھی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں، اس کے بعد وہ 2007 تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27 واں رہا، ثانیہ سال 2007 میں خواتین کی ٹاپ 30 خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں۔

شاہ رخ خان ’’پٹھان‘‘ کی 25 جنوری کو ریلیز پر کیوں ڈٹ گئے؟

Back to top button