جویریہ عباسی کی بیٹی سوناکشی سنہا کی ہم شکل قرار

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا ہے۔ حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے اپنی سالگرہ منائی تو ان کی والدہ جویریہ عباسی نے انکے ساتھ بنوائی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد پیش کی۔
بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جویریہ نے عنزیلہ کو دنیا کینخوبصورت ترین لڑکی قرار دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ لیکن جویریہ عباسی کی بیٹی کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر مداحوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں اور عنزیلہ عباسی کو بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ عنزیلہ عباسی کا اسٹائل اور لباس بھی بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سے ملتا جلتا ہے۔
سوناکشی سنہا سینیئر بولی وڈ اداکار شتروگن سہنا کی بیٹی ہیں اور انہیں ان کے بولڈ انداز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے۔ دوسری جانب عنزیلہ اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں لیکن دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے۔ عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، جویریہ اور شمعون نے جوانی کے دنوں میں میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے دس برس بعد 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ماروی ڈرامے والی غزل صدیق کا شوبز میں واپسی کا ارادہ
دلچسپ ترئن بات یہ ہے کہ جویریہ اور شمعون نے تب شادی کی جب ان کے والدین نے بھی شادی کی۔ شمعون کے والد اور جویریہ کی والدہ کی شادی کے بعد انوشے عباسی پیدا ہوئیں جو اب ماڈلنگ اور اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ جویریہ عباسی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ جوانی میں بیوہ ہوگئی تھیں، چنانچہ انہوں نے شمعون عباسی کے والد سے شادی کی۔ اس زمانے میں وہ بھی جوان تھیں تو انہوں نے شمعون سے شادی کر لی تھی۔
جویریہ عباسی نے بتایا تھا کہ ان دونوں کے والدین کی شادی کے بعد شمعون اور وہ میاں بیوی ہونے کے علاوہ ایک طرح سے سوتیلے بہن اور بھائی بھی بن گے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اور شمعون کی شادی اور رشتے پر ہمیشہ لوگ کنفیوژن کا شکار رہتے اور یہ سوال کرتے کہ جب انوشے عباسی ان کی بہن ہیں تو پھر یہ دونوں میاں اور بیوی کیسے بنے؟
