بالی ووڈ بیوٹی سارہ علی خان نے وزن کیسے کم کیا؟

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان جتنی خوبصورت اور سمارٹ اب نظر آتی ہیں وہ ویسی بلکل نہیں ہوا کرتی تھیں۔ ایک زمانے میں ان کا وزن 96 کلو گرام تھا پھر وہ بولی ووڈ کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے وزن کم کرتے ہوئے 66 کلو گرام تک لائیں اور ویسی بن گئیں جیسی وہ اب نظر آتی ہیں۔
2018 میں فلم ’’کدرناتھ‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے مداحوں کے مطالبے پر اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کا راز بتا دیا، اداکارہ کے مطابق وہ اپنی قوت ارادی سے وزن 30 کلو تک کم کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
جریدے ووگ کو دیئے گئے انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ان کا وزن 96 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔ سارہ علی خان نے بتایا کہ نیو یارک میں قیام کے دوران میرا وزن 96 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا جبکہ میری گریجویشن میں ایک سال باقی رہ گیا تھا۔
انہوں نے قزن کم کرنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے پیزا کھانا چھوڑ کر سلاد کو اپنی خوراک بنا لیا جبکہ کاہلی چھوڑ کر جسمانی سرگرمیوں کو اپنایا اور فٹنس کی جانب سفر کا آغاز کیا، میں نے صحت بخش غذا کا انتخاب کرتے ہوئے ورزش کرنا شروع کی۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کی کلاسز لیتی تھیں جیسے باکسنگ سے لے کر سائیکلنگ تک، مگر چونکہ میرا وزن بہت زیادہ تھا لہذا میں نے عام ورزشیں جیسے چہل قدمی، ٹریڈ مل اور سائیکل چلانے کو ترجیح دی، جس سے میرا وزن کم ہوا جس کے بعد میں نے زیادہ سخت ورزشوں کو اپنایا۔
جویریہ عباسی کی بیٹی سوناکشی سنہا کی ہم شکل قرار
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ جسمانی فٹنس کے لیے انہوں نے جسمانی ٹریننگ، باکسنگ اور کارڈیو کے امتزاج کو اپنایا، جس کے بعد صورتحال بدلنے لگی مگر پھر بھی میں نے روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کو اپنی عادت بنا لیا، بس میں اتوار کو ورزش نہیں کرتی، کیونکہ وہ میرا آرام کا دن ہوتا ہے۔
اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے سامنے اداکارہ بننے کے لیے رویا کرتی تھیں جس کے بعد امریتا نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا اور وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش کرتی رہیں، اس دوران سارہ اور امریتا ایک دوسرے سے ویڈیو پر بات بھی نہیں کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ 96 کلو وزن میں سے 30 کلو کم کرنے کے بعد جب میں 66 کلو گرام کی ہو کر بھارت واپس آئی تو والدہ نے مجھے ائیرپورٹ پر پہچانا ہی نہیں، میں بے حد تبدیل ہوگئی تھی اور وہ مجھے صرف میرے بیگز دیکھ کر پہچان پائیں، سارہ نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت لگا۔
سارہ علی خان اس وقت ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم لو آج کل کے سیکوئل میں کام کر رہی ہیں، اوریجنل فلم میں سارہ کے والد سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون نے کام کیا تھا، اداکارہ نے ڈیبیو فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ، سکرین ایوارڈ، آئیفا ایورڈ حاصل کر رکھا ہے جبکہ زی سنے ایوارڈ کیلئے بھی اداکارہ کو نامزد کیا جا چکا ہے۔
