ساؤتھ ایشین  اتھلیٹکس ایونٹس کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اس سال شیڈول ساوتھ ایشین  اتھلیٹکس ایونٹس کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔

اس سال ساوتھ ایشین اتھلیٹکس کے تین ایونٹس شیڈول ہیں۔ساوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بھارت کے شہر چنائی میں شیڈول ہے۔ساوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ چار سے چھ اکتوبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔

شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل

ساوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ تین نومبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی۔تینوں ایونٹس کے لیے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرائلز 27 اور 28 جولائی کو پنجاب اسٹیڈیم کے اتھلیٹکس ٹریک پر ہوں گے۔جونئیر ٹیم کے ٹرائلز میں 2005 سے 2008 کے درمیان پیدا ہونے والے اتھلیٹس حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

Back to top button