گورنر سندھ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کے مابین ملاقات میں بین الصوبائی روابط، سیاحت کے فروغ، وفاقی تعاون سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پی ٹی آئی کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ بین الصوبائی روابط سے دوطرفہ مفادات کو تقویت حاصل ہوسکتی ہے۔وفاقی  تعاون سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے کہا کہ آپ کے عوامی فلاحی اقدامات بالخصوص آئی ٹی کورسز قابل تقلید ہیں

Back to top button