نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں خرابی : ذمے داران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم شہبازشریف نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں پیدا ہونے والی خرابی کےذمہ داران کا تعین کرکے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں پیداہونے والی حالیہ خرابی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ شاہدخان ن رپورٹ پیش کی اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کی دائیں اور بائیں ہیڈریس ٹنل میں 29اپریل کوفشار میں کمی ہوئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ فشار میں کمی سےبجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی اور2مئی کو پاور پلانٹ سےپیداوار مکمل بند ہوگئی۔
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ منصوبےکی بندش س قومی خزانے کو کروڑوں روپےکا نقصان ہو رہا ہےاور نیلم جہلم پراجیکٹ میں جس جگہ خرابی پیدا ہوئی وہ راک برسٹ زون ہے۔انہوں نےبتایا کہ پی ٹی آئی دور میں بھی ہیڈریس ٹنل میں فشارکم ہونے سےپیداوار میں نمایاں کمی ہوئی تھی اورفشار میں غیر معمولی تبدیلی کو نظر انداز کر کے معاملےکو جان بوجھ کر دبادیاگیا تھا۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ2021میں مرمتی کام نہ ہونے سے نقصان میں اضافہ ہوتارہااور یہ مجرمانہ غفلت تھی،اب2021میں پیدا ہونے والی خرابی کوبھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
