اسپیکر پنجاب اسمبلی کاپارلیمانی رولزمیں ترمیم،عملدرآمد کااعلان

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےپارلیمانی رولزمیں ترمیم اورعمل درآمد کااعلان کردیا۔
اسپیکر پنجاب نےرولنگ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کےہراجلاس میں قومی ترانہ لازمی قرار دےدیاجائےگااورسپیکرنےرولز میں ترمیم کرکےاختیارات اسٹینڈنگ کمیٹی کو دےدیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نےکہا کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی ٹولزکوبہتر بنانےکے لیےاقدامات کئےاور ہراجلاس کےآخرمیں اراکین صوبائی اسمبلی مفاد عامہ سے متعلق مسائل سیکرٹریٹ کوبتائےبغیرایوان میں پیش کر سکیں گے۔پنجاب اسمبلی میں ہر تین ماہ بعد بجٹ اخراجات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی جائیں گی اوراگر کسی ممبر کوپولیس نےگرفتار کرنا ہےتوپہلےاسپیکرسےاجازت لینا ہوگی، تب ہی گرفتاری ممکن ہوسکےگی۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کا سخت ردعمل
ملک احمد خان نےمزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اب اردو اورانگلش کےعلاوہ کسی علاقائی زبان میں بھی بات کرنےکی اجازت ہو گی جبکہ اسمبلی میں سالانہ بجٹ بحث کی مدت چار ماہ سےبڑھا کرپانچ ماہ تک کی جائےگی۔پنجاب اسمبلی میں18ویں ترمیم کےبعد وہ اختیارات نہیں تھےجو قومی اسمبلی کےپاس تھےلیکن اب اسٹینڈنگ کمیٹیاں سماعت ان کیمرہ کےبجائےاوپن کرسکیں گی لیکن اس سماعت کےلیےآرڈر پاس کرنا ہوگا۔
