کوچز،کھلاڑیوں میں عمرکافرق ہوناچاہیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندار کاکہنا ہے کہ  پاکستانی ٹیم میں کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں اگر سرفراز احمد ہیں تو انہیں کپتان ہونا چاہیے تھا۔

 کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) کی ٹرافی کی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا ہے جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔

Back to top button