سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس تاریخی بلندی کو چھوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرےزبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور100 انڈیکس نئی تاریخی حد کو چھوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکےآخری روزپہلے سیشن کااختتام مثبت ہوااور100انڈیکس نئی ریکارڈ حدکوچھوگیا۔بلندترین سطح82372 ریکارڈ کی گئی۔

پہلےکاروباری سیشن میں100 انڈیکس677پوائنٹس اضافے سے82136 پربند ہوا جس میں19.7 کروڑشیئر کےسودے 10.66 ارب روپےمیں طے ہوئے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزبھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں1500 سےزائد پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا تھا اور انڈیکس نے82 ہزار کی حد عبور کی تھی جو ایک نیاریکارڈ تھا۔

وزیراعظم نےایف بی آرٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دےدی

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کےحوالے سےبلوم برگ کی رپورٹ بھی سامنے آئی تھی جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوسال2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹ قراردیا گیاتھا۔

Back to top button