سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج،کارکنوں کو خراج تحسین پیش

سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے  شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین اور شکریہ ادا کیا۔مریم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف)، پی پی پی، اے این پی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے قائدین، سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنوں کو بھی خراج تحسین ۔پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز شریف نے شدید گرمی میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے شرکت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سخت موسم اور حبس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔آئین کی ۔سربلندی اور آزاد و غیر جانبدار سپریم کورٹ کے لئے آواز بلند کرنے آئے، آپ سب کا شکریہ۔شاہراہ دستور پر ہزاروں ۔۔مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی۔

 مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکاکہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے بتایا کہ پرامن، جمہوری، عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا۔کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ ہوتا ہے عوام کا ۔حتجاج9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا۔حق، انصاف اور آئین کےلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا۔9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر اس کے غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی،عمران خان کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نوازکا مزید کہنا تھاکہ 15 مئی کو شاہراہِ دستور پر عوام کے احتجاج میں میڈیا کی گاڑیوں کو توڑا گیا نہ کسی صحافی پر تشدد ہوا۔عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ ۔نہیں کیا۔عوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے۔

Back to top button