آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم کو دوبارہ کیوں ریلیز کیا جارہا ہے؟

آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیریئر کی بہترین فلم کو ایک بار پھر سے  ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2016 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ‘MS Dhoni: The Untold Story’ جس میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار بخوبی نبھایا تھا کو اداکار کے مداحوں کیلئے دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سے آنجہانی اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فلم کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘MS Dhoni: The Untold Story’ کو  12 مئی کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دھونی کے بچپن سے لے کر بھارت کو ورلڈکپ جتوانے تک کرکٹر کے مشکل سفر کو دکھایا گیا تھا۔

فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کوبڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے دھونی کے کردار کو اپنی شاندار اداکاری سے جان بخشی۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے جون 2020 میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

Back to top button