بھارتی اداکار نہر و کے بعدذوالفقار علی بھٹو کا کردار کریں گے

تین مرتبہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔

اپنی نئی فلم میں بھٹو کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے اداکار دلیپ تاہل کا کہنا تھا کہ میرے لیے بھٹو کا کردار ادا کرنا  ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، ان کی چال ڈھال، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کیلئے مہینوں تک ریسرچ کی ہے تاکہ بھٹو کے کردار میں ان کی شخصیت اور دونوں ممالک کے درمیان موجود ثقافتی مماثلت کے ساتھ انصاف کرسکوں۔

 دلیپ تاہل کا سابق پاکستانی وزیراعظم کے کردار کیلئے انتخاب بارڈر کے دونوں طرف سندھی کمیونٹی کے ثقافتی اور تاریخی تعلق کو اجاگر کرنے کے اعتبار سے بھی اہم ہے۔

ڈائریکٹر سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم خیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی اداکاری کر رہے ہیں، فلم رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔

 

Back to top button