صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلیے تمام اقدامات کررہے ہیں : اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلیے تمام اقدامات کررہےہیں۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی چوری اور کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل درآمد کرنےکے احکامات جاری کردیے۔انہوں نےیہ احکامات اسلام آباد میں آئیسکو ہیڈ آفس کےدورے کےموقع پر جاری کیے ہیں۔
وزیر توانائی کا کہناہے کہ استعمال شدہ بجلی یونٹس کی 100 فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی چوری میں کمی اور معیاری سروس ممکن ہے۔
دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا، دہشت گردوں کا مکمل بندوبست ہوگا، محسن نقوی
جب کہ پنجاب حکومت کی جانب سےگھریلو صارفین کو دیا جانےوالا ریلیف فوری فراہم کیاجائے۔ان کاکہنا ہےکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلیے تمام اقدامات کررہےہیں۔انہوں نےحکم دیا کہ لائن لاسز میں کمی اور واجبات وصولی کےلیے اسپیشل ٹیمیں بنائی جائیں۔
