طالبا ن حکومت نے ملا عمر کی زیرزمین چھپائی گاڑی برآمد کر لی

افغانستان کی طالبان حکومت طالبان کے بانی ملا عمر کی زیر زمین چھپائی گئی کو منظر عام پر لے آئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔
محمد جلال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا عمر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے یہی ویگو گاڑی استعمال کیا کرتے تھے، اس سے پہلے طالبان نے وہ گھر بھی دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنے آخری ایام گزارے تھے۔ وہ جولائی 2015 میں علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
واضح رہے کہ ملا محمد عمر مجاہداورا یک افغان عالم، اسلام پسند متعصب جنگجو اور سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے 1994 میں امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان) کی بنیاد رکھی اور اپنی موت تک اس کے پہلے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں، بشمول 1996 سے 2001 تک اس کی حکومت کے سربراہ کے طور پرفا ئزرہےتاہم ان کی موت جولائی 2015 تک پوشیدہ رہی، اس دوران طالبان ان کے نام سے بیانات جاری کرتے رہے،انہیں اپنی تنہائی کے لحاذ سےجانا جاتا تھا، وہ طالبان کے اندر ایک افسانوی اور قابل احترام شخصیت تھے۔
