بھارت سے کشیدگی،سٹاک مارکیٹ میں 6482پوائنٹس کی کمی

 پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی دیکھی گئی اور دن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 6 ہزار 482 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس یا 5.89 فیصد تنزلی سے ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس پر آگئی، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی ایک روزہ کمی ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد 8,700 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

 ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق نے بتایا کہ کشیدگی میں مزید اضافے کی صورت میں فروخت کا دباؤ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک وضاحت حاصل نہیں ہو جاتی۔

 بعد ازاں مارکیٹ میں کچھ بحالی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button