خارجیوں اور دہشت گردوں نےمل کر بلوچستان میں دہشت گردی کامنصوبہ بنایا : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا۔ خارجیوں اور دہشت گردوں نےمل کر بلوچستان میں دہشت گردی کامنصوبہ بنایا

کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ بلوچستان میں 26 اگست کو انتہائی دلخراش واقعہ ہوا،دہشت گردی کےواقعات میں معصوم جانوں کےضیاع پر سب غم زدہ ہیں۔

کیا بلوچوں کے ساتھ زیادتی کے ذمہ دار پنجابی سویلینز ہیں یا کوئی اور؟

وزیر اعظم نےکہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،انفرادی قوت اور مصمم ارادے کےساتھ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرناہے، بلوچستان کی ترقی و خوش حالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کودور کریں گے، خارجیوں اور دہشت گردوں نےمل کر بلوچستان میں دہشت گردی کامنصوبہ بنایا،بدقسمتی سے دہشت گردی نے 2018 کےبعد دوبارہ سر اٹھایا ہےجسے پوری قوت سےکچلیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ آرمی چیف کی لیڈر شپ میں دہشت گردی کوختم کریں گے، پاکستان دوبارہ اپنامقام حاصل کرےگا،ہم ترقی کی راہ پردوبارہ رواں دواں ہوں گے۔واقعات میں شہید ہونےوالے پاک فوج کےجوانوں اور افسران کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، اجتماعی کاوش کےساتھ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

Back to top button