9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کےواقعات کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

 وزیر قانون آفتاب عالم نےکہا کہ فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سےلی جائےگی۔ان کاکہنا تھا کہ انکوائری ججز سے کرانے کےپابند نہیں، عدلیہ انکوائری نہیں کرناچاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کریں گے۔انکوائری ایکٹ میں انکوائری کرنےوالے کو سول جج کےاختیارات حاصل ہیں،ججز سےاس لیے انکوائری کراناچاہتے تھےکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا ہے : بیرسٹر عقیل ملک

دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ شاہ فیصل اتمان خیل نےکہا ہےکہ ہائی کورٹ سےجوڈیشل انکوائری کےلیے ججز مانگے تھے ہائی کورٹ نےخط بھیجنے کےطریقہ کار پر اعتراض لگاکر واپس کردیا اور صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائی کورٹ کوخط لکھنے کا مشورہ دیاتھا لیکن اب وزیر قانون نےکہہ دیاکہ عدلیہ انکوئری نہیں کرناچاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔

Back to top button