سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کرپشن ریفرنس دائر کرنے اور فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے اعلان کے بعد اب شہباز شریف حکومت نے سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے گرد بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے انکے بھائی احمد مجتبیٰ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کیلئے 6 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دیپالپور کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ فرح گوگی کے بھائی کی جانب سے دیپالپور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کرا کے دکانیں تعمیر کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار میں فرح گوگی اور اسکے شوہر احسن جمیل گجر نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے سہولت کاروں کا کردار ادا کیا اور اربوں روپے بنائے اور بنوائے، لہذا ان کا احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن فرح گوگی اور احسن جمیل واپس لائے جائیں گے اس کے ایک گھنٹے بعد دونوں وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے سوال کیا جاتا تھا کہ آپ کرپشن الزامات پر عمران اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے۔ چنانچہ اب پکے
نیب کے متنازعہ چیئرمین جاوید اقبال کا مستقبل کیا ہے؟
ثبوت حاصل کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے یکم جولائی کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح گوگی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی تھی اور دو افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ یہ کارروائی تب ہوئی جب بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی فیصل آباد میں بھی 10 ایکٹر ایسی زمین نکل آئی جس کی غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کرائی گئی تھی۔ اس غیر قانونی الاٹمنٹ میں شریک فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے فرح گوگی اور ان کی والدہ کے خلاف فرح کی ملکیتی کمپنی کو دو صنعتی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، مسز المیعز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دو صنعتی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی جو فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان کی ملکیت ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف کرپشن الزامات پر ریفرنس دائر کردیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ میں کی جانے والی لوٹ مار کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع ہوچکا ہے، اور سپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔
