امریکا کو ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوکر کوئی کامیابی نہیں ملی : ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا، امریکا کو ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہو کر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اس لیے جنگ میں شریک ہوا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ پیچھے رہ گیا تو اسرائیل ختم ہوجائے گا، لیکن ایران کے خلاف اس جنگ میں بھی امریکا کو کامیابی نہ مل سکی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا،لیکن اس کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف دکھاوا کرنا چاہتے تھے۔

رہبر اعلیٰ نے کہا کہ ایران کا بڑے امریکی فوجی اڈوں تک پہنچنا ایک اہم کامیابی ہے اور اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو مستقبل میں بھی بھرپور جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایک تقریر میں کہا تھاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے چاہئیں، لیکن ایران کے دشمن دراصل یہی چاہتے ہیں کہ ہم سرتسلیم خم کریں، جب کہ ایران ایسا ہرگز نہیں کرےگا۔

سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہاکہ دعوؤں کے برعکس ایرانی حملوں سے صیہونی ریاست کا ڈھانچہ ہل کر رہ گیا۔ایران کےخلاف جارحیت کرنےوالوں کو آئندہ بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایران کا امریکا سے جوہری تنصیبات کی تباہی پر ہرجانے کا مطالبہ

انہوں نے صیہونی ریاست کےخلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارک باد دی اور کہاکہ 9کروڑ نفوس پر مشتمل قوم نے متحد ہوکر،ایک آواز میں، افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر شاندار حمایت کا مظاہرہ کیا۔

Back to top button