لندن پولیس نےشریف فیملی کو پرتشدد حملےکےخطرے سے آگاہ کردیا

لندن پولیس نےشریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افرادکی طرف سےپرتشدد حملےکا خطرےسےآگاہ کردیا۔

 قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ  میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو  خطرےکےحوالے سے خبردار کردیاہے۔ویسٹ مڈلینڈز  پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملےکےخطرےسےآگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملےسےمتعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سےملی۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نےایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پولیس نےشریف فیملی کےارکان سے کہا ہےکہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانےمیں احتیاط برتیں۔

یاد رہے کہ 2 ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جس کےبعد اسے فلیٹس کےقریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ گلفام حسین کی گرفتاری کاویسٹ مڈلینڈز  پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں ہے۔

شریف خاندان کےبیشترافراد اب پاکستان منتقل ہوچکےہیں۔ شریف خاندان نے حملے کےخطرےسے متعلق رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Back to top button