اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستان میں آج یوم سوگ جارہا ہے

حکومت پاکستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم و ستم کی مذمت کےطور پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منانےکا فیصلہ کیاہے۔

ملک بھر میں آج  بعد از نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، قومی اسمبلی میں خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائےگی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3ارب 60کروڑ ڈالر سوداداکردیا

آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ نیتن یاہو کھلےعام درندگی کر رہا ہے، تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ یہ واقعہ خطے میں امن کےقیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے،ایسے واقعات دنیا کےامن کو تباہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دیتےہیں۔اجلاس کےاعلامیے کےمطابق وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیل کےریاستی ظلم و جبر کو امت مسلمہ کےلیے المیہ قراردیا۔اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ نہتے فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کےتحت امداد تک فوری رسائی یقینی بنائی جائے۔

Back to top button