حج کا سب سے رکن اعظم “وقوفِ عرفہ”  آج ادا کیا جائے گا

 

 

 

لاکھوں فرزندانِ اسلام منیٰ کی خیمہ بستی میں رات بھر قیام کے بعد میدانِ عرفات میں جمع ہونا شروع ہوگئے ۔جہاں حج کا سب سے اہم رکن “وقوفِ عرفہ” ادا کیا جارہا ہے آج نمازِ ظہر سے قبل تمام عازمین میدانِ عرفات میں پہنچ جائیں گے۔

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔ حجاج کرام میدانِ عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کرکے ادا  کریں گے،غروبِ آفتاب کےبعدحجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی،حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔

ایک محتاط اندازے کےمطابق حج 2026 کے دوران تقریباً 20 لاکھ تک حجاج کی موجودگی متوقع ہے،جب کہ میدانِ عرفات کو مکمل طور پر جدید سہولیات اور سکیورٹی انتظامات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی عازمینِ حج کے پہلے قافلے گزشتہ شب نمازِ عشاء کے بعد عرفات روانہ ہوئے، جبکہ دیگر قافلے بھی رات بھر ناظمین کی رہنمائی میں میدانِ عرفات پہنچتے رہے۔

Back to top button