پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےمابین دوسرا ٹیسٹ آج کھیلاجائےگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پورٹ آف سپین میں آج سے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ نے ہفتے کو کوئینز پارک کرکٹ کلب میں پریکٹس کی سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز کیے۔پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کرائی گئی۔
پر اعتماد ویسٹ انڈیز کی نظریں دباؤ کا شکار پاکستان کے خلاف کلین سوئپ پر ہے، دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن میں کوئی خاص فرق نہیں مگر سیم بولنگ میچ کا فیصلہ کن عنصر ہوگا۔
پاکستان کو بولنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز کے پاس تیز رفتار بولنگ اٹیک موجود ہے جس میں تجربے اور توانائی کا بہترین توازن ہے، اور ساتھ ہی تجربہ کار سپن بولرز کے متبادل بھی دستیاب ہیں
ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوزیشن اچانک کافی بہتر ہو گئی ہے۔ انہیں مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست سے محفوظ رہے ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوران غیر معمولی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کھیل میں رکاوٹیں نہ ہونے کے برابر ہوں گی۔
پاکستان کے لئے بیٹنگ لائن میں شان مسعود کی انجری نے صورتحال کو مشکل ضرور بنایا ، لیکن پاکستان کے ٹاپ سات بیٹرز میں سے چھ کا بیٹنگ اوسط ویسٹ انڈیز کے ہم منصب کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہتر ہے
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیس نے کہا ہے کہ ٹیم انتہائی پراعتماد ہے اور بالکل اسی مقام پر ہے جہاں ہم ہونا چاہتے ہیں ۔ یہی نہیں، بلکہ ایک ماہ کے دوران تین ٹیسٹ میچوں میں سے دو میں ویسٹ انڈیز کو فتح دلانے کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ، کوشش ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ کو ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ بنائیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پاکستان کی آٹھ ٹیسٹ فتوحات میں سے دو سب سے بڑی کامیابیاں کوئینز پارک اوول میں حاصل ہوئیں، پاکستان نے 1958 میں میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور ایک رن سے، اور پھر 1977 میں 266 رنز سے شکست دی تھی۔
