ڈپریشن کے مرض میں دہی کااستعمال فائدہ قرار

ماہرین صحت نے ڈپریشن اور انزائٹی کےامراض سے چھٹکارنے کیلئے دہی کا استعمال فائدہ مندقرار دیدیا۔
دہی کھائیں اور جوان افراد میں تیزی سے پھیلنے والے امراض سے خود کو بچائیں
ڈپریشن اور انزائٹی ایسے امراض ہیں جن سےموجودہ عہد میں ہرعمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔یہ بات سنگاپورمیں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول اورنیشنل نیورو سائنس انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارےمعدےمیں موجود جراثیم انزائٹی اور دیگر دماغی امراض کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں معدےمیں موجود جراثیموں اور انزائٹی سے جڑے رویے کے درمیان اہم تعلق دریافت کیا گیا۔