روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سےتجاوز کرگیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سےتجاوز کرگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کےذریعے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے 161 ملین ڈالر زر مبادلہ ملک ارسال کیا۔ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کےذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز اضافی قرض کی درخواست

اعدادو شمار کےمطابق ان اکاؤنٹس کےذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 1.014 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نےروشن ڈیجیٹل اکائونٹس کےذریعے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 357 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 618 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

Back to top button