پاکستان کی سعودی عرب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز اضافی قرض کی درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کےلیے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے کےلیے سعودی عرب سےقرضہ بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔
پاکستان کی جانب سےاپنے موجودہ 5 ارب ڈالرز کےپورٹ فولیو سےایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کاقرضہ بڑھاکر آئی ایم ایف کے 37 ماہ کےبیل آؤٹ پیکج کےلیے بیرونی مالیاتی فرق کو کم کرنےکی غرض سےسعودی عرب سےمدد کی درخواست کی ہے، تاہم یہ پیکج ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری تک زیرالتوا ہے۔
موٹرسائیکل کےلیے ہر چھ ماہ بعد فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا : وزیر ٹرانسپورٹر پنجاب
ذرائع کے مطابق تینوں دوستانہ دوطرفہ شراکت دار سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور چین کو آئی ایم ایف کو پاکستان کو دیےگئے اپنے 12 ارب ڈالرز کےقرضے کی اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےذریعے تصدیق کرناہوگی۔اس کےعلاوہ حکومت نے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کیاہے، جس میں وزیر توانائی اویس لغاری اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک سمیت دیگرشامل ہوں گے، جوکہ چینی حکام اور توانائی کےشعبے کےسرمایہ کاروں اور اسپانسرز سےچینی معاشی ایڈوائزری فرم سےمزاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔
حکومت نےگزشتہ ماہ باقاعدہ طور پرتصدیق کی تھی کہ وفاق نےتین دوست ممالک کےساتھ 27 ارب ڈالر سے زائد کےقرضوں اور واجبات کی ری پروفائلنگ کےعمل کو شروع کردیاہے، جب کہ ری پروفائلنگ یا 12 ارب ڈالر رول اوور دراصل آئی ایم ایف کی جانب سےتوسیعی فنڈ سہولت کےتحت مقررکردہ شرط ہے۔
