موٹرسائیکل کےلیے ہر چھ ماہ بعد فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا : وزیر ٹرانسپورٹر پنجاب

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ موٹر سائیکل کو ہر چھ ماہ بعد چیک کرواکر فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
صوبائی وزیر بلال اکبرخان نے کہا کہ یہ اقدام عوامی فلاح کےلیےکیا جارہا ہے، پنجاب میں موٹرسائیکلز فضائی آلودگی میں بڑا حصہ ڈال رہی ہیں۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھاکہ دو سے تین ماہ میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا، فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کےلیے سینٹرز کا قیام کیاجائےگا۔
