اے ٹی پی چیلنجر کپ کی میزبانی  ملنے کاامکان ہے ،اعصام الحق

صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کاکہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے برس کے اوائل میںاے ٹی پی چیلنجرکپ کی  میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

اے ٹی پی کے نمائندے آندرے کورنیلووف نے صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق سمیت نشتر پارک ٹینس کورٹس کا دورہ کیا۔اے ٹی پی کے نمائندے آندرے نے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے نئے ٹینس کورٹس کی پیمائش سمیت انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اعصام الحق اور رشید ملک نے اے ٹی پی کے نمائندے کا لاہور آنے کو پاکستان ٹینس کےلئے خوش آئند قرار دیا

بیگا اوپن اسکواش:ناصر اقبال نےکوارٹر فائنل میں  جگہ بنالی

اے ٹی پی کے نمائندے کورٹس کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے جس کی روشنی میں آئی ٹی ایف  اگلے برس پاکستان کو اے ٹی پی چیلنجر کپ کی میزبانی الاٹ کرسکتی ہے۔

Back to top button