تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9  وکٹوں سے شکست دے دی

 

تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی  9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16  اوورز میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز محمد حارث نے 20 گیندوں پر 41 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوپنر حسن نواز نے  105 رنز بنائے ، کپتان سلمان علی آغا نے  51 رنز بنائے۔

کیریئر کی پہلی اور ناقابل شکست سینچری بنانے پر حسن نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔اس موقع پر حسن نواز کا کہنا تھاکہ ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد میری پہلی کوشش تھی کہ پہلا اسکور کروں پہلے اسکور کے بعد مجھ پر سے سارا پریشر ختم ہوگیا پھر مجھے کھیلنے میں آسانی رہی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.5 اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے پہلے قومی کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا،وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کےلیے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

 

کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکےاور 11 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3،مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے۔

 

کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31،ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3،شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز جیتیں،ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیاگیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیاگیا ہے۔

 

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہاکہ میچ میں فتح کے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

 

 

 

قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا،حسن نواز، محمد حارث، محمد عرفان خان نیازی،عبدالصمد، شاداب خان،خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی،شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔

 

 

 

کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل،ٹم سیفرٹ، مارک چیپ مین، فن ایلن، ڈیرل مچل، ایش سودھی،جمی نیشم،مچ ہے، کائل جیمیسن،جیکب ڈفی اور بین سیئرز پر مشتمل ہے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز قبل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں آرام کےبعد کل قومی سکواڈ نے میچ کی تیاریوں کےلیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

 

یاد رہےکہ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

 

 

Back to top button