چین میں طوفان ڈولفن کی تباہ کاری،ہزاروں پروازیں منسوخ

چین کے مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے والے شدید سمندری طوفان ڈولفن کے پیش نظر بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات،16 سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
چین کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے اتوار کی صبح طوفان ڈولفن کے حوالے سے سرخ الرٹ جاری کیا، جو ملک میں سمندری طوفان کے لیے سب سے شدید نوعیت کی وارننگ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج رات تک چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا، اس دوران ہواؤں کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق شنگھائی کے ہونگ چیاؤ اور پوڈونگ ایئرپورٹس پر اتوار کو تقریباً 1400 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ پڑوسی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کے ایئرپورٹ پر بھی اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 270 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
